ذیابیطس شکری کے مریضوں کے لیے غذائی ہدایت نامہ
طریقہ برائے کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج
"کاربوہائیڈریٹ" کیا ہے؟
"کاربوہائیڈریٹ" خوراک میں اس عنصر کی طرف اشارہ کرتا ہے جو کہ خون میں شکر کی سطح کو متاثر کر سکتا ہے، بشمول غلہ میں نشاستہ، پھلوں میں فرکٹوز، ڈیری مصنوعات میں لیکٹوز اور میٹھی غذاؤں میں شکر۔ ذیابیطس کے مریض "کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج" کو لاگو کر سکتے ہیں تاکہ اپنی روزمرہ غذاؤں کے مقابلے میں دیگر غذاؤں میں کاربوہائیڈریٹس کو مناسب مقدار میں بانٹ لیں۔ یہ نہ صرف ان کے خون میں شکر کی سطحات کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ ان کی غذا کو مزید متنوع بنا دیتا ہے۔
"کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج" کو کیسے لاگو کیا جائے؟
جب کاربوہائیڈریٹ پر متشمل غذائیں لی جائیں تو، ذیابیطس کے مریض "ادل بدل" طریقہ استعمال کر سکتے ہیں تاکہ ان غذاؤں سے لین دین کر لیا جائے جن میں یکساں مقدار میں کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی فرد پکے ہوئے چاول کی جگہ ایک مساوی پکے ہوئے چاول کے نوڈل کو استعمال کر سکتا ہے، جو کہ دونوں ہی پانچ کاربوہائیڈریٹس ایکسچینجز کے مساوی ہیں۔
ایک پکے ہوئے چاولوں کا ہموار پیالہ
پانچ کاربوہائیدیٹ ایکسچینجز
ایک پکے ہوئے چاولوں کے نوڈل کا ہموار پیالہ
گندم (ایک کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج)
1 پکے ہوئے چالوں کا بھرا کھانے کا چمچ
1/2 پیالہ٭ کونگی
1/3 پیالہ٭ میکرونی (پکی ہوئی)
1/4 پیالہ٭ نوڈل (پکے ہوئے)
1/5 پیالہ٭ چاولوں کے نوڈل، ہو فن (پکے ہوئے)
2 ہموار کھانے کے چمچ جَو کے (خشک کردہ)
1/3 سادہ ڈبل روٹی کے رول کا ٹکڑا
1/2 بڑی سفید ڈبل روٹی کا ٹکڑا (بغیر کرسٹ)
1 ٹکڑا چھوٹی سفید ڈبل روٹی کا (بغیر کرسٹ)
2 ٹکڑے (4 مربع) سوڈا کریکرز
2 ٹکڑے کریکرز
٭300 ملی لیٹرپیالہ استعمال کر کے
سبزیاں جن میں کاربوہائیڈریٹس اور لیگومز کی زائد مقداریں شامل ہوتی ہیں (ایک کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج)
1/3 پیالہ٭ سویاں (بگھاری ہوئیں)
1/2گرام سویاں (خشک کردہ)
4 ہموار کھانے کے چمچ پھلیاں (پکی ہوئیں) (مثلاً سیاہ پھلیاں، ایڈزوکی پھلیاں، بلیک آئیڈ مٹر، سرخ پھلیاں)
آلو (تقریباً ایک انڈے کے حجم کے مساوی)
شکر قندی (تقریباً ایک انڈے کے حجم کے مساوی)
لوٹس روٹ (تقریباً 2 انڈوں کے حجم کے مساوی)
گاجر (تقریباً 2 انڈوں کے حجم کے مساوی)
1/3 چھلی دانے
3 ہموار کھانے کے چمچ کارن کرنل
٭300 ملی لیٹرپیالہ استعمال کر کے
چائنیز ڈِم سَمز (ایک کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج)
2 ٹکڑے شرمپ ڈمپلنگ (ہا گاؤ)
4 ٹکڑے پورک ڈمپلنگ (سیو مائی)٭
1 ٹکڑا ویجیٹیرین چیو چاؤ ڈمپلنگ
2/3 ٹکڑا پین میں تلا ہوا ٹرنپ کیک٭
1/2 چکن بن
3/4 ٹکڑا رائس رول (چیونگ فن) مع تازہ شرمپ
٭ان زائد روغن کی حامل ڈِم سَمز کو کھانے سے احتراز کرنا چاہیے
پھل (ایک کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج)
1 مالٹا (چھوٹا)
1 کیوی فروٹ
1/2 سیب (درمیانہ)
1/2 ناشپاتی (درمیانی)
1/4 کیلا (چھوٹا)
1 انگشت کیلا
10 انگور (چھوٹے)
1/4 پپیتا (چھوٹا)
ڈریگن فروٹ (چھوٹا)
1/3 آم (درمیانہ)
1/4 پاؤنڈ تربوز (چھلکے کے ساتھ)
ڈیری مصنوعات (ایک کاربوہائیڈریٹ ایکسچینج)
1 کپ بالائی اترا دودھ/ کم روغن کا دودھ (240 ملی لیٹر)
3-4 ہموار کھانے کے چمچ بالائی اترا/ کم روغن کا دودھ پاؤڈر
ایلڈرلی ہیلتھ سروس، ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ
ہیلتھ انفولائن برائے معمر افراد: 8080 2121
ویب سائٹ: http://www.elderly.gov.hk
اس پمفلٹ سے متعلق کسی قسم کے سوالات کے لیے، براہ مہربانی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے مشاورت کریں۔