بلند فشارِ خون

بلند فشار خون کیا ہے؟

خون کا دباؤ وہ دباؤ ہوتا ہے جو دل کے سکڑنے اور پھیلنے کے دوران خون کی نالیوں پر پڑتا ہے۔ یہ دباؤ عموماً مرکری کے ملی میٹرز (ایم ایم ایچ جی) کے حوالے سے ماپا جا سکتا ہے۔ دل کے سکڑاؤ کے دوران ریکارڈ شدہ دباؤ کو "سسٹولک بلڈ پریشر" (ایس بی پی) کہا جاتا ہے، اور حالت سکون کے دوران جو دباؤ ہوتا ہے اس کو "ڈائیوسٹک بلڈ پریشر" (ڈی بی پی) کہا جاتا ہے۔

بلند فشار خون وہ کیفیت ہے جس میں ایس بی پی 140 ایم ایم ایچ جی سے باقاعدگی کے ساتھ زیادہ یا اس کے مساوی رہتا ہے، یا ڈی بی پی 90 ایم ایم ایچ جی سے متواتر زائد یا مساوی رہتا ہے۔


ہانگ کانگ میں صورت حال

ہانگ کانگ میں بلند فشارِ خون عام ہے۔ پاپولیشن ہیلتھ سروے 2014/2015 نے منشکف کیا کہ 15 برس اور زائد کی ٪27 آبادی کو بلند فشارِ خون کا عارضہ لاحق ہے۔ عمر کے ساتھ بلند فشارِ خون کو فروغ ملتا ہے، جب کہ 24-15 کی عمر کے افراد میں یہ شرح ٪4.5 ہے جب کہ 84-65 سال کی عمر میں یہ شرح ٪64.8 ہے۔


بلند فشارِ خون کی وجوہات

بڑی اکثریت، جو کہ ٪90 بلند فشارِ خون میں مبتلا ہے اس میں اس عارضہ کے پنپنے کی کوئی متعین وجہ نہ ہے اور اس کو "پرائمری ہائپر ٹینشن" کہا جاتا ہے۔ درج ذیل پُرخطر عوامل اس بیماری سے منسوب کیے جا سکتے ہیں

بلند فشار خون دوسری بیماری کے مقابلے میں ثانوی اہمیت رکھتا ہے، جیسا کہ گُردوی بیماریاں اور اینڈوکرائن بیماریاں۔


بلند فشارِ خون کے حوالے سے پُرخطر عوامل

تمباکو نوشی

زائد وزن اور موٹاپا

جسمانی غیر فعالیت

نمک کا زائد استعمال

شراب نوشی کی کثرت

سن رسیدگی

بلند فشارِ خون کی خاندانی ہسٹری (پہلے درجے کا تعلق)


بلند فشارِ خون کی علامات

اکثر مریضوں میں اس کی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں۔ یہ کیفیت عمومی طور پر باقاعدہ چیک اپ میں سامنے آتی ہے یا جب پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں

بہت زیادہ بلند فشارِ خون چکراؤ، بصری خرابی، سر درد، چہرے کی فلشنگ اور تھکن کی علامات سامنے لا سکتا ہے


پیچیدگیاں

اس کا علاج نہ کرایا جائے یا اگر پھیل جائے تو بلند فشارِ خون کئی طرح کی پیچیدگیوں جیسا کہ دل کی بندش، کورونری دل کی بیماری، فالج، گردوں کا ناکارہ پن، وغیرہ پر منتج ہو سکتا ہے۔ بے قابو بلند فشارِ خون ایک خاموش قاتل ہے۔ ابتدائی تشخیص اور مناسب علاج اس سے موثر طور پر بچا سکتا ہے یا پیچیدگیوں کو بڑھنے سے تا دیر روک سکتا ہے۔


خون کے دباؤ کی باقاعدگی سے پڑتال

بلند فشارِ خون کے اکثر مریضوں میں کوئی ظاہری علامات موجود نہیں ہوتی ہیں۔ بالغوں کو تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنے خون کے دباؤ کی باقاعدگی سے جانچ کروائیں۔ 1

سفارشات

خون کا دباؤ (ایم ایم ایچ جی)

خون کے دباؤ کے زمرہ جات

ڈائیاسٹولک

سسٹولک

دو برسوں میں پھر پڑتال کروائیں )75 برس سے اوپر کے افراد سال میں ایک بار پڑتال کروائیں(

کم تر از 80

کم تر از 120

مثالی

سال میں 1 بار پڑتال کروائیں

80-84

120-129

نارمل

6 ماہ میں پھر پڑتال کروائیں

85-89

130-139

نارمل سے زائد

اپنے خاندانی ڈاکٹر سے جس قدر جلد ممکن ہو مشورہ طلب کریں

اس سے زائد یا مساوی 90

اس سے زائد یا مساوی140

بلند فشارِ خون

ڈاکٹر پڑتال کے دورانیے میں خون کے دباؤ کی جانچ کاریوں، دیگر کارڈیو ویسکولر پُرخطر عوامل یا ہدفی اعضائی بیماریوں سے اخذ کردہ قابل بھروسا معلومات کے پیش نظر پڑتال کے دورانیے میں ردوبدل کر سکتا ہے۔

مریض کی طبی ہسٹری لینے اور اس کے تفصیلی جسمانی معائنے کے بعد، ڈاکٹر ضرورت پڑنے پر دیگر تحقیقات کا بندوبست کرے گا، جیسا کہ خون کا معائنہ، پیشاب کا معائنہ، الیکٹروکارڈیوگرام، چھاتی کا ایکسرے اور فنڈس معائنہ تاکہ بلند فشارِ خون کے اسباب اور پیچیدگیوں کو جانا جا سکے۔


بلند فشارِ خون کا انتظام

بلند فشار خون کا انتظام مریض کے اس عزم پر منحصر ہے کہ وہ کس فعال انداز میں شخصی انتظام کرتا ہے اور صحت مندانہ طرز زندگی کے امور میں حصہ لیتا ہے:

ڈاکٹر کے مجوزہ نسخہ کے طابق دوا لیں اور باقاعدگی سے طبی فالو اپ معائنے کروائے

خون کے دباؤ کی از خود پڑتال کرے

صحت مندانہ طرز زندگی برقرار رکھے

تمباکو نوشی ختم کرے

جسم کا مثالی وزن اور کمر کا گھیر برقرار رکھے یعنی کہ (بی ایم آئی 23> کلوگرام/مربع میٹر، کمر کا گھیر 90>سینٹی میٹر مردوں کے لیے، کمر کا گھیر 80>سینٹی میٹر خواتین کے لیے)

کھانے کی صحت مندانہ عادت برقرار رکھے۔ نمک لینا کم کرے اور پھلوں اور سبزیوں کا زائد استعمال کرے

درمیانہ درجے کی آکسیجن خور جسمانی سرگرمی میں حصہ لے جو کہ کم از کم 10 منٹوں تک محیط ہو، جیسا کہ جاگنگ، واکنگ، تائی چی کی پریکٹس، تیراکی۔، تاکہ ہفتہ وار ہدف یعنی کہ کُل 150 منٹس تک پہنچا جائے یا 75 منٹس کی زائد شدت کی آکسیجن کور جسمانی سرگرمی ملا کر کی جائے (اگر آپ کو کارڈیوویسکولر بیماری کا پُرخطر عوامل درپیش ہوں، براہ مہربانی ورزش سے قبل طبی مشورہ طلب کریں۔)

شراب نوشی سے گریز کرے

دباؤ کو مناسب انداز میں نپٹے اور خود کو مثبت رکھے

بلند فشارِ خون کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی یہ ویب سائٹس ملاحظہ کریں"ہانگ کانگ ریفرنس فریم ورک فار ہائپرٹینشن کیئر فار ایڈلٹس ان پرائمری کیئر سیٹنگز"【نسخہ برائے والدین】اور"ہانگ کانگ ریفرنس فریم ورک فار پریوینٹو کیئر فار اولڈر ایڈلٹس ان پرائمری کیئر سیٹنگز" یا اپنے خاندانی ڈاکٹر سے مشاورت